وہ سونے کے گھر
وہ ہیروں سے لوگ
وہ پھولوں کی بستی
وہ چندن کا دیس
وہ کھیلوں کی مستی
چاندنی راتیں اور آنکھ مچولی
تپتا سورج، نیم کی ٹھنڈی چھاؤں
گڑیا کی فراک سل گئی
اب دوپٹیا کہاں سے لاؤں
تھال پہ تھپکے
بے تال سے گانے
چیخ چیخ کے جیسے گلے بیٹھ جانے
کہیں سے اک گھنگرو کا ملنا
اور وہ پائل کا ٹھمکا
لگنا تو جیسے
گڑیا کا بیاہ سجنا
وہ پیارے سے دن
وہ انمول زمانہ
وہ جیسے طلسمات کی بساط کا بچھ جان
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دی