گر یہ نظام اس طرح کا ہوتا
کہ وقت میں واپس جا یا جاسکتا
یقیں مانو
کوئی بھی جاکر نہ واپس آتا
یا اس طرح کہ
فردوس مکانی بھی
ملنے کو آسکتے
پھر موت کا دکھ آدھا بھی نہ رہ جاتا
کیوں ایسا ہے؟
اتنی مکمل کا ئنات میں
اتنی مہرباں خدا کی ذات کے ہوتے
کیوں
دکھ کیوں مٹ نہیں جاتا
مجھے یقین ہے
جس دن موت پہ فتح پائی
اگر پائی
جس دن رنج سے رہا ہوئے
میں سب سے پہلے
نا آسودہ روحوں کا
اک عظیم الشان جلوس لے کر
جشن منانے
دھرتی پہ واپس آؤں گی
پھر ہم یہاں پہ
جنت…. جنت…. کھیلیں گے
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دی