دل ڈرا ڈرا سا ہے نئے زمانے سے
نئے تجربے نئے لوگ آزمانے سے
کہیں بھی جائیں دل نہیں لگتا
جیسے ہم ہوگئے ہیں دیوانے سے
بہت دن سے گھر میں آن بیٹھے ہیں
دوستوں سے ملیں کسی بہانے سے
ہر بات وہ ہنسی میں اڑاتا رہتا ہے
کہ جیسے ہم ہوں الگ سب زمانےسے
اس سے رسمی سا تعلق بھی نہیں باقی
کوئی کام نہیں اب روٹھنے اور منانے سے
وہ اگر رسم و راہ سے گریز کرے
ہم بھی لگ جائیں کسی ٹھکانے سے
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دی