سہاگ کا سبز پیرہن مرے تن پہ ہے
رنگوں کی گلکاری کی پھبن مرے تن پہ ہے
میں زمیں ہوں مرا دولہا ہے سورج
اور روشنی کی ترنگ مرے تن پہ ہے
سات اور دلربا بھی اس کی
کچھ دور کچھ دل کے پاس بہت
مگر میں لاڈلی سب سے ٹھہری
کہ زندگی کی پھبن مرے تن پہ ہے
یہ داستان محبت ہے ازل سے جاوداں
کہ جس کے انگاروں کا انگ مرےتن پہ ہے
اک آرزو ایک محور ایک مرکز
اور ثمر شیریں کی قند مرے تن پہ ہے
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دی