بھیڑیں چرالو
اگر اکتاہٹ بڑھ گئی ہے
جنگل کی تنہائی
اور قدرت کے کھیل کے ساتھ کھیلتی حیات
گھاس چرتی اچھلتی دوڑتی بھیڑیں
بانسری کی دھن سن کر
جب اس گھنے چھاوں دار درخت کے نیچے
اکٹھا ہو کر تمہیں سننے لگیں
تو من مستی میں اور بجانا
خوب بجانا
جم کے بجانا ۔۔۔
جب تک تھک نہ جاو
اور دن کے سائے
تم کو اور بھیڑوں کو واپسی کا اشارہ کردیں
اپنا کسب اپنا ہنر منواو
اپنا ساز خوب بجاو
اپنی خاطر
بنا تردد بنا ضرورت
کہ کوئی سنتا بھی ہے یا ۔۔۔۔؟
تم نے اپنا ساز اپنے لئے بجانا ہے
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دی