یه ذرا سا کھلونا جو میرے هاتھ میں هے
سارا دن بچپن کی گڑیا بنا رهتا هے
گڑیا کے کپڑے سیتی تھی
سنوارتی تھی…..
شادی کرتی تھی
اس بهانے ناچتی گاتی تھی
سکھیوں سے رل کے
دولها گڈا هو نه هو
گڑیا کی شادی هوجاتی تھی
صرف ایک سرخ جوڑا
پرات یا ٹین کا ڈھول
ناچنے گانے کے لئے چند سکھیاں
کھانے کو چند ٹافیاں یا ریوڑیاں اور
کھلونا گلاسوں میں پانی یا شکر کا شربت
یا هنڈ کلیاه کے نام پر پکائے
کچے پکے چاول…..
یه اهتمام بهت تھا گڑیا کی شادی کا
روز هی هوجاتی تھی شادی
ایک هی گڑیا سینکڑوں بار بیاهی هوگی
خوبصورت گڑیا روز دلهن
اور
کم رو روز سهیلیاں بنتی تھیں
اب یه موبائل هے
اسے لے کر
مصروف سے رهنا
کبھی گوگل کبھی فیس بک واٹس اپ
کبھی میسیج کبھی گپ شپ
لگتا هے میرا بچپنا نهیں گیا ابھی
عذرا کب بڑی هوگی تو ، میری بہن
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دی