شریکِ جستجو
استعارہ منزل کے لیے تُو
میری رہنمائی کو
اس قدر بھی نہ بھٹک، کہ پھر
میں تیری تلاش میں گم ہو جاؤں
تُو نہیں جانتا
میرے احساس، میرے تخیل کی دسترس
سے باہر ہے تو صرف تُو ہے
میری اس شکستہ خود مختاری کو
مت کر یوں بے آبرو
کہ تجھے کھو دینے کے بعد
کوئی ذرہ بھی مجھے للکار اٹھے
کوئی ہوا ہی مجھے لے اڑے
اُس جانب جس طرف تُو نہیں چاہتا
میری پرواز کی گرفت، میری نمو
شریکِ جستجو
اسلم مراد
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دی