کیا تم نظر انداز کر سکتے ہو
فلسطین کو
اور انسان پہ ڈھاتے انسان کے ظلم وستم کو
نہیں ۔۔۔
کیا تم نظر انداز کر سکتے ہو کسی بھی قتل کو
نہیں ۔۔
نہیں کبھی نہیں
میں جانوروں کے لئے بھی دکھی ہوں
اور انسانوں کو ہر جگہ
ہر خطے میں
ہر مذہب میں
ہر مسلک میں
ہر رنگ و روپ میں
گاجر مولی کی طرح کاٹ ڈالا ہے تم نے
کچھ تو خدا کا خوف کرو ۔۔
انسان ہو
اتنی خوفناک دنیا کی تشکیل میں
اپنا بھرپور حصہ کیوں ڈالتے ہو ؟
اسے روکتے نہیں گر
یا طاقت نہیں رکھتے تو
احتجاج ہی کرو
احتجاج کا بھی نہیں گر وقت تمہارے پاس
بر ا تو سمجھو ،
انسان ہو ، خدارا
انسانیت سے نہ گرو
مثبت بنو ، کہ
کچھ تو اپنا ‘ نفی’ کا کردار رکھو
بے انصافی ناروائی اور ظلم کے خلاف ۔۔۔
اے مرے پیارو !
کالو گورو سانولے پیلو انسانو
ہاتھ بلند ہو
ہاتھ بلند ہو
ہاتھ بلند ہو
نعرہ انسانیت ۔۔۔ زندہ باد
یہ جنگ ۔۔۔ خدارا ہار کے جیتو
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دی