سالوں پرانی
ایک تصویر
میرے گھر میں ٹنگی ہے
نقش کچھ مجھ سے ہیں مگر بھولی بڑی ہے
کوئی پوچھے کہ یہ تم ہو ؟
تو انکار ہی کردیتی ہوں
نہیں میری دادی کی جوانی ہے
اچھا…. بالکل اداکارہ ہیں
(ہاں ہالی ووڈ کی خاموش فلموں میں جلوہ گر ہوتی رہی ہیں )
میں خاموشی سے ہنس دیتی ہوں
جیسے اب بھی
کسی خاموش فلم کا کردار نبھانا ہے مجھے
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دی