ہوا کے زور پر بھڑکتے شعلے

Aesthetic flame background, blazing blue fire vector

ہوا کے زور پر بھڑکتے شعلے
ہماری سوختہ زباں کی بات سمجھ
کہ بجائے کسی سمت کا تعین کرلیں
باد مخالف پہ بھی ذرا دھیان رکھ

یہ ہمیشہ شاخیں بھی نہیں توڑا کرتیں
کبھی یہ سمیت جڑ ہی اشجار اکھاڑ دیتی ہیں
لپیٹ لیں گر سمندر کو ہاتھوں میں
ساحلوں کے نقشے بھی بگاڑ دیتیں ہیں

مت اپنی آنچ پہ آج اس قدر نازاں ہو
کل اپنے سنگ کہیں یہ گھٹائیں نہ لے آئیں
وہ جو پوشیدہ ہیں فضاؤں میں اب تک
وہ اندھیری آفتیں اور بلائیں نہ لے آئیں

کہ ہماری طرح تو بھی کبھی رحم کو ترسے
چار جانب سے کہیں ایسی آگ نہ آ برسے
فطین اذہان ہر سادہ دل کو فتنہ کردیں
اور آدمی گھر سے نہ نکلیں آدمی کے ڈر سے

اسلم مراد

ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You May Also Like
Read More

آبله پائ

بےکراں مسافتوں کیآبله پائمرهم گل سے کیامٹا چاهےانگ انگ میں پهیلی هےآرزو کی تھکنلهو نکال کے سارا بدل…
Read More
Glass pices
Read More

زوال

حسن اک زوال میں تھابکھرے ماہ و سال میں تھا وقت کی بےدرد چالوں پہآئینہ بھی سوال میں…
Read More