دل کو جواں رکھو

Young woman with short hair holding heart made of cardboard looking at camera happy and positivesmiling cheerfully valentines day concept standing over orange wall

دل کو جواں رکھو یارو
جوانی تو آنی جانی ہے
زندگی کا حاصل یہی پل ہے
اس کو سمجھو جاودانی ہے
غم اگر پاس پھٹکے بھی
کہو جا بھئی تیری مہربانی ہے
ذہن میں جما کے رکھو
اپنی شبیہہ جو پرانی ہے
دل کبھی جو بوڑھا ہونے لگے
اس کو جما کے اک لگانی ہے
کبھی اول فول کبھی بے ہنگم رقص
یہی تو ہے جو اصل زندگانی ہے
دیکھنا خود کو اک آرٹ ہے
اس اینگل سے جو لافانی ہے
عام سے حالات میں اکثر
کوئی خاص بات ڈھونڈ لانی ہے
کچھ نہ سمجھ پاو جب مقصد اپنا
جوانوں کے ساتھ سالگرہ منانی ہے
بچوں کے ساتھ آئے دن پکنک
سچ مانو نئی زندگانی ہے
گلوں سے ملو پیڑوں سے بات کرو
یہ بھی فطرت کی اک کہانی ہے
لمبے سفر پہ پھر نکل جاو
جیسے جنگل میں موج ہی منانی ہے
نہ چاہو تو گھر میں بیٹھ رہو
فون پہ ہو ہا کار مچانی ہے
کسی روز خود سے مل کر پھر
اپنی ہی سننی اور سنانی ہے
چین کے نغمے پہ سکھ کی بانسریا
اس جگ کے کل یگ پہ بجانی ہے
جان دینا آرام سے اپنی
کون ہے یہاں جو لافانی ہے
کس کے دکھڑے ہم سے کم ہونگے
ہمیں تو کئی طرح کی فراوانی ہے
مسکراتے چلو دل سے تم اپنے
ہر بات پہ جیسے یہی ٹھانی ہے
کیا مشکل ہے بھائی جینا یہاں
صبح شام کی آمد و رفت دہرانی ہے
ذرا سی بات اور فلسفہ ء حیات
لائبریری کی الگ کہانی ہے
جاو دریا میں پھینک دو سارا
دکھ ڈرامے کا اسکرپٹ طولانی ہے
چلتے چلو ناک کی سیدھ کبھی دائیں بائیں
اپنی راہ پہ اپنی مرضی ہی منانی ہے
ترک کردو ہر تلخ کام تعلق کو
زندگی شیرینی میں ڈبو کے کھانی ہے
آج کا سبق ہے سیدھا سادا سا
زندگی اپنی جی کر ہی منانی ہے

ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You May Also Like
Read More

آبله پائ

بےکراں مسافتوں کیآبله پائمرهم گل سے کیامٹا چاهےانگ انگ میں پهیلی هےآرزو کی تھکنلهو نکال کے سارا بدل…
Read More