دھیمے دھیمے سلگتی ہے
پھر اچانک شعلہ بھڑک اٹھتا ہے
اور آگ اپنی طاقت کا
بھرپور استعمال کرتے ہوۓ
سب کچھ لپیٹنے لگتی ہے…..
جان جب تک ایندھن بنی رہے
لو تپی رہتی ہے…
اور پھر ٹھنڈی پڑنے لگتی ہے
کہ ایندھن سارا خرچ ہوا
اور بالآخر کوئ چنگاری
جلتی ہوئ کوئ بجھتی ہوئ ….
اور مٹھی بھر راکھ
کہیں پڑی ، کہیں بکھری اڑا کرتی ہے
یہ محبت ایسی ہی ہوا کرتی ہے
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دی