جب کوئی کسی طریقے سے
خود آگہی کے سفر پہ چل نکلا ہو۔۔۔
چاہے وہ دنیا داری کا تھپیڑا ہو
یا دلداری کا دھچکہ۔۔۔
خود آگہی میں اک منزل
خود ترسی کی بھی آتی ہے
اور پھر ایک۔۔۔
سراسر بے حسی کی بھی
اور پھر بالآخر انسان
اپنے اندر کے لامکاں میں اتر جاتا ہے۔۔۔
اور پھر اگر
بے زمینی
خلا
لامکانی
سے رہا ہو پائے
تو وہ انسان نہیں رہتا
کسی دوسرے سیارے کا ایلینز بن جاتا ہے
جیسے۔۔۔۔
جیسے میں عذرا ایلینز بن گئی ہوں
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دی