گل دوپہری کھلا ہے شکر دوپہری میں
شام تک مرجھا جائے گا
آئس کریم والا میوزک بجاتا جا رہا ہے
گیٹ بھی کھڑکا
“کووووڑے۔۔۔۔”
ڈسٹ بن کھسکائے اک لڑکی نے
گیٹ کھٹکا
کوڑے والے نے کوڑا اپنی گدھاگاڑی کے بورے میں جھٹکا
یہ گدھے کو بو نہیں آتی کیا ؟
کوڑے والے کو بھی نہیں کیا۔۔۔!؟
حیرت ہے
دھوپ میں اتنی پر جوش آواز لگاتا ہے
دھوپ پرجوش آواز ,کوڑا
۔۔۔
بد بو !
روزی اپنی جگہ ہے
ٹریجڈی اپنی جگہ ہے
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دی