سینے پہ بوجھ ہے
خامشی کا۔۔۔۔
ماحول مری چپ پہ افسردہ ہے
نظر کی سادگی
اب مناظر کی بہتات پہ متجسس نہیں رہی۔۔۔
جو بھی سامنے آئے
دھن بے خیالی ہے
شعور تو اک طرف
لاشعوری احساس بھی خوابیدہ ہے
جیسے سب نیند میں چل رہا ہو
اور میں بھی بے خیالی میں۔۔۔
دنیا سے گزر رہی ہوں
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دی