جنت میں اگر گلیاں ہونگی
تو وہاں لاڑکانہ کی میتلائی گلی بھی ہوگی
جنت میں نہریں تو بہت سی سنا کرتے ہیں
اک نہر لاہور کی نہر سی بھی ہوگی
اک شہر ہوگا لاڑکانہ بھی
اک لاہور کے جیسا ہوگا۔۔۔۔
کہ ان کا ربط ہے مجھ سے ایسا
جیسے قلب کا رشتہ روح سے
جیسے کوئی ٹھکانا ازلی ۔۔۔
ان شہروں کی مٹی سے گوندھ کے مجھ کو
خالق نے ہے ایسے تراشا۔۔۔
ایک مرے بچپن کا قہقہ ۔۔۔۔
ایک مری عمر بھر کا لگاو
اور پھر دادو بھی ہے اک ۔۔۔۔
جس سے ہے ان کہا سا رشتہ
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دی