چھوٹی سی گزارش ہے
جب تلک آپ مصروف ہیں
ہمیں بھی یاد نہ آئیں
ذرا سی عرض تمنا ہے، کہ
ہمارے بارے میں کچھ سوچیں
اور دل وحشی پہ ذرا عنایت فرمائیں
اگر ممکن نہیں شفقت حضرت
تو اپنا ناز دلبری اٹھائیں
….اور اپنے گھر کو جائیں
ہم یوں بھی بہلتے ہی رہے ہیں
اب بھی جتن کرنے ہیں
…..کرلیں گے
تمہیں کیوں منصب دل داری سونپیں
تم سے کیوں جھوٹی امید لگائیں ؟
اور شہر بھر میں اپنی
!!خوامخواہ ہی ہنسی اڑائیں
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دی