Subah e Nau
صبح نو
دن کے نو بجے سے ہی
مصروفیت کا عندیہ ظاہر کر رہی ہے
دن کم بھاگے گا
میرے پاوں کچھ زیادہ ۔۔۔۔۔
اور خیال کی دوڑ تو
بات نہ پوچھو
کس رفتار سے اڑتی رہے گی ۔۔۔۔۔
شام کا تھک جانا بھی ضروری ہے
اور میرا تھک جانا فطری
اس سوچ نے تو
دن چڑھے ہی مجھے تھکا دیا ہے
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے