Totay
بڑوں کی دیکھا دیکھی
صندل رکھ کے
کپڑے مہکایا کرتے تھے
اور آنکھوں میں کھینچ کے
سرمہ لگایا کرتے تھے
ربن کا رنگیں پھول بنا کر
سج جایا کرتے تھے
یاد ہیں بچپن کے وہ دن
جب سر میں تیل لگا کر
اسکول جایا کرتے تھے
اور رٹ رٹ کے
طوطے بن جایا کرتے تھے
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے