Allah
لوگ ہنستے ہیں
میں بھی ہنستی ہوں
ہنسنے کے بہانے ہزار ہیں
بس غم کے پہاڑ کو کھود کے
وہ چوہا نکال لیں
جو آپ کا ہنسنے والا دانت لے گیا تھا
اور دل کی دیواریں
خوشنما رنگوں سے پینٹ کرکے
ایک گوشے میں
غم کو چادر ڈال کے سلادیں
لوری سناکے
اللہ اللہ ۔۔۔۔۔
دمادم مست قلندر
خود بھنگڑے کی دھن پہ دھمال ڈالیں
خوشی ناچتی لہراتی
آپ کے ہاتھ میں ہاتھ ڈالے
ٹوئسٹ کرنے لگے گی
اور قدرت کا آرکسٹرا
آپ کی مرضی کی دھن بجانے لگے گا
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے