Be-Manviat – بے معنویت

Blurred night lights

اب تو کسی بات کا خوف نہیں ڈر نہیں مجھ کو
محبت ہو سیاست ہو رفاقت ہو عبادت ہو
کہ بے معنویت کا اک جہان پیچیدہ
آراستہ رہا ہے مرے چو اطراف یوں
کہ جیسے۔۔۔۔
ایک شیشہ جو چھنک گیا
تو شکستگی سہہ نہ پائے گا
مرا وجود کسی بھی نئے حادثے کی زد میں آیا اگر
ٹوٹ کر یوں کر چی کرچی ہوجائے گا
کہ اشک لہو سے بھی درد دھویا نہ جائے گا
مگر بالآخر
ہر سانحے کو
نگلنے کی
شاندار روایت رہی طریق مرا
میرا سربلندی کا پرچم کبھی سرنگوں نہیں ہوا
اگرچہ جہان بے معنی ہوگیا

ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You May Also Like
Read More

آبله پائ

بےکراں مسافتوں کیآبله پائمرهم گل سے کیامٹا چاهےانگ انگ میں پهیلی هےآرزو کی تھکنلهو نکال کے سارا بدل…
Read More