Ashaar
کتنا مشکل ہے تجھ سے یہ کہنا
کہ شکوے بہت سے ہیں دل میں
ترتیب منتشر ہے بہت ترکیب کے ساتھ
پھیلا ہےلا انتہاو لا محدود شیرازہء کائنات
کچھ تاخیر سے ساری سمجھ آتی ہے
جلد بازی میں دنیا کچھ اور نظر آتی ہے
چاند بھی چھت پہ اب کھلتا نہیں
رہ کیا گیا ہے اس ٹوٹے مکان میں
رات سپنے میں ہوا کی لہریں دیکھیں
قسم سے ہاتھوں میں اپنے دیکھیں
نہ پکارو مجھ کو ٹوٹ جاتا ہے
خاموشی کا حصار باندھا ہوا
تھکان ایسی فراواں ہے جسم و جاں میں
دھوپ کتنے بھی رنگ لائے، آنکھ بند ہے
جنگل میں پناہ ڈھونڈ رہے ہیں
اک تعویز امان بازو پہ باندھ
فصیل شب پہ کھڑا پوچھتا ہے شہر کا راستہ
جنگل سے بچ کے آیا ہے یہ دل لرزیدہ
میں ٹھیک نہیں ہوں جان جاں جان جاں
دعائے خیر کرو براہ خدا جان جاں جان جاں
جو بات ہو چکی اسے دہرانا کیا
نئے سرے سے خود کو سمجھانا کیا
تمہارے نام کے نامے لکھ لکھ کے سنبھال رکھے ہیں
تم کو کیا بتائیں الجھن کے تھیلے میں ڈال رکھے ہیں
سب کچھ ہے مگر بے دلی بھی ہے
کوئی بات کچھ کمی بھی ہے
عمر بھرکی ناتمام آرزوؤں کا مداوا یہ ہوا
خیال ہی خیال میں اس سے مل کے آگئے
جشن طرب کی نوید تھی بزم غیر میں
ہم سیاہ پوش ، وہاں بھی چل کے آ گئ
جنگل میں پناہ ڈھونڈ رہے ہیں
اک تعویز امان بازو پہ باندھے
کہاں پہ کھڑکی رکھوں کہاں سے در کھولوں
دیوار کو کہاں سے توڑوں کہاں سے رہنے دوں
جو بات ہو چکی اسے دہرانا کیا
نئے سرے سے خود کو سمجھانا کی
خواب بھی روٹھے تعبیریں بھی
جان کا صدقہ کچھ خیرات کرنا
اسے اٹھانا اسے دھرنا بے وجہہ پھرنا
کب تک یونہی گزر اوقات کرنا
کسی سے کیا سیکھیں گے بات کرنا
سیکھ تو لیں بے وجہہ ملاقات کرنا
اور تو اب کیا ہو پائے گا
بھولے دن سے رات کرنا
سر سلامت تازیانے بہت ہیں
چھوڑو خود کو ملامات کرن
سب کچھ ہے مگر بے دلی بھی ہے
کوئی بات کچھ کمی بھی ہے
عمر بھرکی ناتمام آرزوؤں کا مداوا یہ ہوا
خیال ہی خیال میں اس سے مل کے آگئے
جشن طرب کی نوید تھی بزم غیر میں
ہم سیاہ پوش ، وہاں بھی چل کے آ گئے
نکل کے پھرتیری رہگزر پہ أگئے
جانا کہاں تھا ، تیرے در پہ آگئ
شب کو ہوش رہتا نہیں وقت سے پہلے نیند کو
اور نوٹنکی دیکھو اس دل کی ستارے گننے کی
شہر محبت میں ہر موسم آتا ہے
ہر رت سات سو رنگ کی ہوتی ہے
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے