Dua – دعا

Businesswoman showing empty handed outstretched palm at desk

دعا تو مجھ کو بھی مانگنی تھی
مگر دنیاداری میں بھول گئی
رب منتظر تھا
یا
ڈھیل دے چھوڑی تھی
اور اپنی چراگاہ میں گھاس چرنے کو ہانک چھوڑا تھا
ہاں تب بھی
میرے معاملات پہ نظر تھی اس کی
کہ سنوارنا اسی کی محبت پہ قرض تھا
خدا ۔۔۔دیکھ تجھ پہ ادھار رکھتی ہوں
میری بے باکی اور گستاخی تو دیکھ
ہر کج روی کم روی لاپرواہی کے بعد بھی
تیری محبت پہ اعتبار رکھتی ہوں
بس میری دعا یہیں سے شروع ہوتی ہے
اور یہی اختصار رکھتی ہوں
کہ تجھ سے پیار رکھتی ہوں
اور تری محبت پہ اعتبار رکھتی ہوں

ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You May Also Like
Read More

آبله پائ

بےکراں مسافتوں کیآبله پائمرهم گل سے کیامٹا چاهےانگ انگ میں پهیلی هےآرزو کی تھکنلهو نکال کے سارا بدل…
Read More