Jawar Bhata – جوار بھاٹا

Foamy sore under dark cloudy skies in Alexandra Headland Beach, Queensland Australia

جوار بھاٹا کی رات ہے
چاند بھی چودھویں شب کا ہے
اور سمندر بھی تلاطم پر
دل بھی لہر میں ہے
اور کشتی ء جاں بھی سفر پر
بادبانوں کی اڑانیں بھی بے قابو
اور ہواؤں کا جوبن بھی
جنوں کی موجوں پر
دیکھئے کیا ہوتا ہے
اس شب طوفان خیز کا انجام
کیسے کی تھی ؟
صبح سے مل پائے تو بتائیں گے
کیسے کی تھی
اس شب بے مہر کی سحر ؟
کیسے اڑے تھے اداسی کے بادباں
کیسے ہوئی تھی سحر ؟
کیسے صبح کے ستارے کی بجھی بجھی تھی نظر

ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You May Also Like
A man walking on sea
Read More

گپ شپ

عذرا مغل ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں…
Read More