Niri Baizari-نری بیزاری

Thoughtful Young Woman in a Cafe

زندگی کا ہر رنگ ڈھنگ نری بیزاری لگتا ہے
ہم چھوٹی چھوٹی باتوں پہ بہلنے والے لوگ
اب تو لگتا ہے
پوری کائنات بھی
میزان کے
ایک پلڑے میں رکھ کر پیش کردی جائے
تو دوسرا پلڑا دیکھنا ہوگا
اس میں کیا ہے ؟
دیکھ کے پھر پیر پٹخنا ہوگا
کیا ہے ۔۔۔کیا ہے ؟
کچھ بھی نہیں ہے ۔۔۔
کہیں بھی کچھ نہیں ہے !
ہاں شائید
وہاں کچھ بہت ہی پیارے
اپنوں کے چہرے ہوں
شائید سودا ہوجائے گا ۔۔۔
مگر اور کوئی آپشن نہیں میرے پاس
خدا لگائی رکھے اپنی آکشن منڈی
ہاہاہا ۔۔۔
یا خود آئے اتر کے
اور بات کرے کچھ میرے من کی
تو ہی بات بنے گی ( شائید)
یہ کھلونا
وہ کھلونا ۔۔۔
یہ لے لو
وہ لے لو ۔۔۔۔
دل اک ضدی بچہ بنا ہوا ہے
سب کچھ توڑ کے ہی چاہتا ہے
اس یکسانیت سے
اپنی جھنجلاہٹ کو دور کرے اب

ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You May Also Like
Read More

آبله پائ

بےکراں مسافتوں کیآبله پائمرهم گل سے کیامٹا چاهےانگ انگ میں پهیلی هےآرزو کی تھکنلهو نکال کے سارا بدل…
Read More
Glass pices
Read More

زوال

حسن اک زوال میں تھابکھرے ماہ و سال میں تھا وقت کی بےدرد چالوں پہآئینہ بھی سوال میں…
Read More