Ratay Jumlay
رٹے رٹائے سے جملے
رٹی رٹائی سی باتیں میں روز سنتی ہوں
اپنے اردگرد
ہر شخص کو جانتی ہوں
وہ بولا تو کیا کہے گا
اور نہیں بولا تو
کیا سوچ رہا ہوگا !؟
جب سب کچھ جانتی ہوں
تو کیا ضرورت ہے
میں پاگل پن سے کلام کروں
میرے دماغ میں یوں بھی
جینئوئن انرجی کم ہی بچی ہے
اور میں اب
کسی بے تکی بات پہ
ایک نیوران بھی ضائع نہیں کرسکتی
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے