Safar
رات کا خواب
ٹرین کا لمبا اور اچھا ہی سفر ہے
پھر آدھے راستے میں
پلیٹ فارم پہ اتری ہوں
اور میرے پلیٹ فارم کی زمین پہ پاوں لگتے ہی
ٹرین رینگنے لگی ہے
مجھے تو چلتی ٹرین پر سوار ہونا بھی نہیں آتا ۔۔۔
سامان کی گٹھڑی بھی ٹرین میں رہ گئی ہے
میرے رنگ برنگے کپڑے اور سبھی کچھ تھا اس میں شائید
(کم عمر دوست لڑکا ہے ساتھ میرے)
سوار ہوجاو جلدی سے
کس نے کہا تھا ؟
پلیٹ فارم پہ اترو
جب چلتی ٹرین میں سوار ہونا بھی نہیں آتا تھا
وہ مشورہ بھی دیتا ہے سرزنش بھی کرتا ہے ۔۔۔
کسی لمحے بھی رفتار پکڑ لے گی
اس سے پہلے ، میں سوچ رہی ہوں
سوار ہوجاوں ۔۔۔
یا سامان کی گٹھڑی بھی جانے دوں
کہ چلتی ٹرین پہ چڑھنے کی کوشش میں
جان کا خطرہ بھی لاحق ہے
میں لٹک بھی سکتی ہوں
ٹانگیں بھی (خدانخواستہ) کٹ سکتی ہیں
ہائے ۔۔۔۔ وہ ٹرین لہور کی ہے
اور میں خانیوال کھڑی ہوں
ہاہاہا۔۔۔۔
پہلے حقیقت میں سفر بہت کرتی تھی
اب ہر خواب میں
کسی سفر کے بیچ کھڑی ہوں
ہاہاہا ۔۔۔۔ !
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے