Shehr e Muhabbat
شہر محبت میں برفباری بھی شدید رہی
کہ جیسے بہار بھی
بے خودی کے جام مست سے سرشار
گلوں کے انگ انگ پہ کھلی
ہوا کے بوسوں نے کلی کو چھو کے
پنکھڑیوں سے کیا ایسا کہا
کہ پھول ہنستے ہنستے گلنار ہوگیا
……… ہنسی ابھی مرجھائی نہیں
کہ بارش کا سندیس لے کے نم آ پنہچی
لگتا ہے اب کی بار
!ساون بھی جم کے برسے گا
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے