Dil
وہ خوامخواہ ہی
ہنستی رہتی ہے
ہنسی بھی
گرچہ خوبصورت ہے
مگر دل کی خوشی کے ساتھ ہو تو بہتر ہے
یوں دانتوں کی نمائش ٹھیک نہیں
پھیکی ہنسی
پھیکی ہی رہ جاتی ہے
اداسی کے دریا میں کنکر پھینکتی لڑکی
مت ہنسا کر بے بات یونہی
خوشی کا اشتہار
بندہ خوش ہو
تو آپ ہی لگ جاتا ہے ۔۔۔
ورنہ جتنے مرضی جتن کرلے
مسکراتے ہونٹوں کے بیچ بھی
آنکھوں کا غم صاف پڑھا جاتا ہے
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دی