Adhooray
وہ وقت بہت خوبصورت تھا
جب بچپن رل مل کے کھیلا کرتا تھا
وہ وقت بھی دلچسپ تھا
جب بے فکری قہقہے لگایا کرتی تھی
وہ وقت بھی رب کی عنایت تھا
جب اپنوں کا ساتھ میسر تھا
کچھ چھوڑ گئے
کچھ دنیا کے ہوئے
احوال سبھی کے
اپنے ہیں
ہم اکثر دنیا داری میں الجھے ہیں
سچی بات ہے یہ
ہم اب کتنے ادھورے ادھورے ہیں
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے