Kitabain
اتنی کتابیں مت پڑھا کر
جھوٹ کا پلندہ نہ بھی ہوں تو
کسی ایک شخص کی
اظہار ذات کا کرشمہ ہیں
وہ ایک شخص
کیا تجھ سے زیادہ جان سکا تھا
دکھ کے بارے میں
زندگی کا فلسفہ
موت کی حقیقت
پاگل پن کا تجربہ
تنہائی کی وحشت
رفاقتوں کی حقیقت
اس پہ بھی اسرار کھلا ہوگا
اس نےبھی جوش میں لکھا ہوگا
تو بھی ہوش میں رہ
سر سٹ کے بیہہ
ہر ایک اپنی سہہ گیا
تو بھی چپ چاپ اپنی سہہ
سب کو اپنے تجربے کرنے دے
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے