Rilli
رنگ برنگی چتی چتی لے کے
رلی بناتی رہی ۔۔
عمر بھر جو بن کے نہ دی
کہ چتیاں اتنی تھوڑی تھیں
کہ گڑیوں کے پٹولے بھی نہ بنیں
وہ تو پھر
جیتی جاگتی لڑکی تھی ۔۔
سوچتی رہ گئی
کیا اوڑھوں کیا پہنوں
کیا سنگواوں
ایک پہنوں ایک دھولوں ۔۔۔
کپڑے ہوں تو گزارا ہوجاتا ہے
مگر رشتہ
چتی چتی سینے میں
ادھڑا الجھا سلجھا ہی رہتا ہے
سی ادھڑ کر ہی ، گزارا ہوتا ہے
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے