Ashaar – اشعار

A closeup shot showcasing a bunch of vibrant orange flowers Perfect for adding a pop of color to any project

:وقت میری دسترس میں ہے یوں تو
مگر بے بسی سے ہاتھ ملتا ہوا

عقت کی اک لہر وہ بھی تھی جو اچھال گئی
وقت کا اک دریا یہ بھی ہے جو پار کرنا ہے

افسانے کا انجام نہ سوچا شروع کر ڈالا
موڑ مڑنا تھا جہاں، منظر ہی بدل ڈالا

خلاصہ کروں تو ایک ذرہ ہے
تفصیل یہ کہ لا محدود پھیلا ہے

یہ بھی ترک تعلق کا اک بہانا ہے
ہر ایک دوست کو جو آزمانا ہے

نشہ ء ذات کے اثر سے نکل پاتے تو
خاک پا کی دھول پر ، دھیاں جاتا

تم ہمیں نہیں جانتے ہم اچھی طرح پہچانتے ہیں
وہی ہو نا جو اپنے ہی نشے میں چور رہتے ہو

اس تصویر سے بڑھ کر میرا عکس جمال اور کیا هو گا
اڑ ے اڑےسے رنگوں میں مٹے مٹے سے نقش اور بجھا چهره

بھئی خواب اب اس آنکھ سے رخصت بھی ہو
مجھے بے شمار اور بھی کام کرنے ہیں

اس خواب بے سود کو بجھادے مری آنکھ اگر
کچھ اور نیا دیکھوں ، جینے مر جانے کو

اب ہنسوں گی زور سے
خواب ٹوٹنے سے پہلے ہی

مرے خواب ہیں جن کے ساتھ جیتی ہوں
اک ایسی زندگی کہ رشک جنت ہے

خوابوں پہ کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا
ہوا تو بس ، بے مائیگی پہ ہو ا

اک طشتری میں نیند ہے من پسند خواب لئے
اس طرف شب و روز ہیں گردش ثبات لئے

جو بھی پا سکے گا یہاں زندگی کا احوال
وہ روئے گا اک بار ضرور اور پھر ہنسے گا بہت

لکھ کے بھی دیکھا ہے پڑھ کے بھی دیکھا ہے
اب کہہ کے بھی دیکھتے ہیں تاثر کیا ہوتا ہے

مر کے بھی دیکھا ہے جی کے بھی دیکھا ہے
اب مرنے مارنے کی دھمکی دے کے دیکھتے ہیں

جاگ کے بھی دیکھا ہے سو کے بھی دیکھے ہیں
اب نیم غنودہ دیکھتے ہیں خواب کیسے ہوتے ہیں

ہنس کے بھی دیکھا ہے روکے بھی دیکھا ہے
اب چپ ہوکے دیکھتے ہیں کیا فرق پڑتا ہے

اس طلسم کدے میں پتھر ہوگئی ہوں
اک بار مڑ کے پیچھے خود کو دیکھا تھا

ماں کے پیروں میں اگر جنت ہے
تو آنکھوں میں خدائی موجزن ہے

بوجھ ہے زمانے کا اٹھا کے پھرتے ہیں
مکاں سے لامکاں تک ڈھونے کے لئے

اس کے حق میں مانگی دعا شائید قبول ہوجائے
اے دوست رب سے اس کے لئے ذرا بات تو کر

من کا باجرہ بکھرا جائے
کون سمیٹے اور سنگوائے

رہ جائے پھر وضعداری کا بھرم
چپ چاپ اپنا راستہ بدل جائیں

بتائی کیا جائے اہل دل کی داستاں
رونا سب کا ایک ہے کہانی مختلف

دن کے ہاتھ میں اک خوشخبری تھی
گلدستے میں ہر پھول تھا چٹکا ہوا

ہم نے سیکھا ہی نہیں کھلونے توڑنا
ارے بھئ دل کو سنبھال کے رکھیں گ


ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You May Also Like
Read More

آبله پائ

بےکراں مسافتوں کیآبله پائمرهم گل سے کیامٹا چاهےانگ انگ میں پهیلی هےآرزو کی تھکنلهو نکال کے سارا بدل…
Read More