Dilkash
سب دلکش ہے رنگ کچھ اور جمےتو اچھا ہو
ہر شے مجھ سے آکر بات کرے تو اچھا ہو
یہ پھولوں کی کیاری رنگوں کی پچکاری
اپنے رنگوں کا کارن مجھ سے آن کہے تو اچھا ہو
میں جس تتلی کو دیکھوں ناچ اٹھے
کان میں آ سرگوشی کر ے تو اچھا ہو
یہ کشف مرا ، جذب مرا
کسی حوالے سے بھی
کچھ نئی کرامات کرے تو اچھا ہو
سب سے پہلے جو پھول کھلے وہ میری خاطر ہو
مجھ سے اظہار ذات کرے تو اچھا ہو
دن نکلے تو سورج مری آنکھوں پہ دھوپ ملے
اور نیند بھی میری مرضی کا خواب بنے تو اچھا ہو
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے