Khawahish – خواہش

Abstract 124 background wallpaper colorful

رات کی خواب خیز ادائیں
نیند سے پہلے کی
نیم غنودگی کی پناہیں
پتہ دے رہی ہیں
کہ اک خواب بلا رہا ہے اسے
کہ اے دوشیزہ ء خواب ۔۔۔
مجھے دیکھو ، ذرا
میں سہانے منظروں میں ہوں
تم سنہری لہروں میں
مرے وجود کو دیکھو
کہ تعبیر پانے کا نشہ
چور چور ہونے کی خواہش میں
تمہاری آنکھوں کی دہلیز پہ دستک دے رہاہے


ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You May Also Like
Read More

آبله پائ

بےکراں مسافتوں کیآبله پائمرهم گل سے کیامٹا چاهےانگ انگ میں پهیلی هےآرزو کی تھکنلهو نکال کے سارا بدل…
Read More