Muhabbat – محبت

Watercolor Art of Calla Lilies Curled Edges Textures Vibrant Colors Dark Leaf Beauty Wet Frame

محبت فرقت
عاشق محبوب
زمین آسمان
خدا زمین کائنات
انسان
مختصر سے دھندے ہیں
اور ہم جھلائے ہوئے
غصہ ندامت انسانیت محبت
دشمنی جلن حسد بغاوت
جنگیں حب الوطنی غداری
قدم قدم پہ دہرائے ہوئے
امن کی فاختہ
شمعوں پہ فاتحہ
سفید جھنڈا
اڑتی کونجیں
خوبصورت خواب
چھوٹی موٹی ضروریات
بڑی آسائشات
ہوں جو سب تکمیل پائے ہوئے ۔۔۔
سب زمیں کا جھنڈا اٹھائے
نکالیں اک جلوس
محبت کے نعروں
احساس کے اجالوں سے
دلوں کی روشنی بڑھائے ہوئے
اور اکیسویں صدی کو
تاریخ انسانی میں
روشنی اور بلوغت کی صدی قرار دے دی


ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You May Also Like
Read More

آبله پائ

بےکراں مسافتوں کیآبله پائمرهم گل سے کیامٹا چاهےانگ انگ میں پهیلی هےآرزو کی تھکنلهو نکال کے سارا بدل…
Read More