Romance
:رومان پروری
اس نے بتایا کہ
وہ ڈھائی سال کا تھا
جب ہمارے شہر گاوں سے گھومنے آیا تھا
ماں کے ساتھ ۔۔۔۔
اور ماں کی آنکھ بچا کے نکل گیا تھا
پھر گم ہوگیا تھا
بڑے بتاتے تھے کسی گلی سے ملا تھا
اسٹیشن کے پار
اسٹیشن کے پار ہی تو مری گلی تھی
اور اے مجھ سے ڈھائی سال بڑے لڑکے
کہیں ایسا تو نہیں
اس روز میں پیدا ہوئی تھی
اور تو ڈھونڈنے نکل پڑا تھا
ہاہاہا۔۔۔۔۔
! ہاں ایسا ہی تھا
ورنہ مجھ سا ڈرپوک بچہ
اور ماں کا آنچل چھوڑے ۔۔۔۔
تیرا ہی جادو مجھے کھینچ رہا تھا
ہاہاہا ۔۔۔
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے