Waqt
وقت میرا دوست ہے
دوست بھی وہ جو ازلی ہے
اور خاص محبت سے مجھ کو تکتا ہے
میری نیند کی خاطر ٹھہرا رہتا ہے
کہ خواب اسے بننے ہوتے ہیں
اور جب جاگوں
تو تعبیریں ڈھونڈتا پھرتا ہے
اور ڈھونڈ کے سامنے بھی لا رکھتا ہے
مگر ۔۔۔
میں حیرت کی ایسی ماری ہوں
شک سے ایک ایک تعبیر کو
تجرید بنائے رکھتی ہوں
سیدھی سی بات ہو چاہے
یوں ہی الجھائے رکھتی ہوں
وقت روٹھ جاتا ہے تنگ آکر
میں پیچھے سے ہاتھ ملتی ہوں
وہ پھر منہ چڑاتا ہے ۔۔۔
اور دیکھو تو پیار اس کا
بار بار روٹھتا ہے پھر من جاتا ہے
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے