Yaksaniat
کیا اس نیلگوں جھیل میں
لہروں کے سفر کی طمانیت ہوں
اگر میں ہوں ۔۔۔۔
تو خوش ہوں کیا
نہیں
میں پانی سے خوفزدہ ہوں
اور جلد ازجلد کنارے کی طرف رواں ہوں
اس خوبصورت صبح کی گلابی دھوپ
طراوت سے بھرے سر سبز منظر میں
پہاڑیوں کے دامن
اور شفاف جھیل کے کنارے
تختہ گل کے پہلو میں
مہکتی ہوا جذب کرتے
میں خوش ہوں نا ۔۔۔۔
!نہیں
مسلسل اسی منظر کی یکسانیت
مری اکتاہٹ کا باعث بن رہی ہے
میں یہاں سے
کہیں اور جا نے کی خواہش ہوں
تلون ہے مجبوری ہے
بیزاری ہے بے قراری ہے
نشاط آگہی
اگلے ہی لمحے
اپنے انکشاف کا سرور کھو دیتی ہے
اور بیزاری میرے سر کو جھٹک کر
کہتی ہے ۔۔۔۔
آگے بڑھو اس منظر سے
کچھ نیا اور خوبصورت منتظر ہے
شائید کہیں ۔۔۔۔۔
اور میں ہر منظر سے آگے بڑھ کر
کہیں قرار کی تمنا ہوں
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے