Telepathy – ٹیلی پیتھی کیا ہے ؟

A woman with her daughter child

ٹیلی پیتھی کیا ہے ؟
ہوتی ہے کیا !؟
سائنس کہتی ہے ہوتی ہے
مگر کیا ہے ؟
کیا لہر ہے کیا سفر ہے کیا اثر ہے ؟
اور کیسے ہے ؟
دعائے بے اثر ہے سدا یہاں پہ
یا مناجات کوئی ، مستجاب بھی ہوتی ہے
واللہ کیا ہے ۔۔۔؟
مجھے معلوم نہیں ہے
رنگ روشنیاں کیا معنی رکھتے ہیں
اور خیال خواب کی کیا کیمسٹری ہے
اور یہ کوانٹم کی لہریں ۔۔۔۔
مادے سے باہر نکلیں نا
یہ ایک ہی سچ نہیں ہے ۔۔۔
یقینا پورا سچ کبھی نہیں ہے
سائنس بھی کہتی ہے ۔۔۔
خیال کو کس فوٹان سے کمپیئر کروں
خواب کو کس اینگل سے دیکھوں
کہ جاگوں تو
خواب کی حقیقت مرے سامنے ہو ۔۔۔
خواب حقیقت تھا
مگر لطافت کی اس لہر پہ تھا
کہ جاگی تو نہیں تھا
مادے کی کثافت کے بیچ
بے انتہا لطافت بھی اپنے معنی رکھتی ہے
اور پھر سینکڑوں جہتیں ہو سکتی ہیں
ہزاروں ہی ڈائمینشنز
کچھ ظاہر کچھ اوجھل بھی
ابھی رستے میں ہیں
رکاوٹیں سب ہٹی نہیں ہیں
کہ سچ پوری طرح عیاں نہیں ہوا ہے
اگرچہ کچھ ایسے واقعات بھی ہوتے ہیں
جس کی کوئی منطق بن کر نہ دے
مثلا کسی کا انتظار ہو
اور وہ آجائے۔۔۔
انتظار اور اس کے آنے میں کیا ربط ہوا تھا
کیا منطق ہے ؟
سچے یا جھوٹے ہونے کی
یہ ہونے کی وہ ہونے کی
اسباب کے علاوہ بھی چپ چاپ
غور کریں تو
کچھ نہ کچھ ہوتا رہتا ہے ۔۔۔
زیادہ نہ ہو کم ہی سہی پر
مگر کہیں کہیں حیرانی کا
سلسلہ چلتا رہتا ہے
لا علم ہوں
کیوں ۔۔۔کیوں ۔۔۔کیوں ۔۔۔ ہے یہ
لاعلم ہوں کہ ۔۔۔۔
محدود ہوں میں ۔۔۔
اس بے طرح پھیلی بظاہر
لامحدود وسعت میں ۔۔۔۔
یعنی سب ایوالو ہورہا ہے
ہر علم رستے میں ہے
جب تک ۔۔۔
مکمل نہ ہو حتمی رائے نہیں دیتے ہیں !
اور اقرار اگر سمجھ نہ آئے
انکار بھی نہیں کرتے نا ۔۔۔۔
کہ
اثبات کی نفی کا ۔۔۔ گناہ نہ ہوجائ


ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You May Also Like
Read More

آبله پائ

بےکراں مسافتوں کیآبله پائمرهم گل سے کیامٹا چاهےانگ انگ میں پهیلی هےآرزو کی تھکنلهو نکال کے سارا بدل…
Read More
Glass pices
Read More

زوال

حسن اک زوال میں تھابکھرے ماہ و سال میں تھا وقت کی بےدرد چالوں پہآئینہ بھی سوال میں…
Read More