Chalo Ghar Say Nikal Kay – چلو گھر سے نکل کے

Farmer taking care of photorealistic goat farm

آج اٹھتے ہیں دنیا سر کرتے ہیں
چلو گھر سے نکل کے
کھیتی باڑی کرتے ہیں
یا کوئی دکانداری
…..مزدوری یا دہاڑی
جو بھی ہو
گھر کھانا پکنے کی خوشبو سے مہکتا ہو
اور ننھا بچہ بھی ہمکتا ہو
جیب میں چند روپیے ہوں
ہاتھ میں ننھی گڑیا ہو
آٹا گوندھتی دوشیزہ کا سوٹ بھی نیا سا ہو
گھر میں بوڑھوں کی ‘کھوں کھوں’ اور پرانے قصے ہوں
جن کے گرد بچوں کا جھمگٹا سا ہو
اور شام کو آپ لوٹ آئیں
گھر واپس خیر خیریت سے
دن سے کامرانی سے نمٹ کر تو
جیسے پل صراط سے گزر کر آپ
….. جنت میں آپنہچے ہیں


ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You May Also Like
Read More

آبله پائ

بےکراں مسافتوں کیآبله پائمرهم گل سے کیامٹا چاهےانگ انگ میں پهیلی هےآرزو کی تھکنلهو نکال کے سارا بدل…
Read More
Glass pices
Read More

زوال

حسن اک زوال میں تھابکھرے ماہ و سال میں تھا وقت کی بےدرد چالوں پہآئینہ بھی سوال میں…
Read More