Dukhon Ka Sandais
آٹھ کا عدد ۔۔۔۔
سترہ ناکامیوں کا سبب
چھبیس دکھوں کا سندیس
پینتیس ملامتوں کا بوجھ
چوالیس ٹھوکروں کی زد
تریپن دنوں کی بے بسی
باسٹھ سالوں کا کرب
اکہترویں بے چارگی
اسی سال کا انتظار
اٹھانوے کی موت
یا اک لڑکی کا نام
جیسے عذرا بھی کہہ سکتے ہیں
سب آٹھ کی رونمائی ہے
ایک دکھ کے بعد
دوسرے کی ابتدا
ایک دکھ کے بعد
دوسرے کی تھکن ۔۔۔۔
آٹھواں رنگ محبت کا بھی ہو سکتا ہے
جیسے ہزار سالوں کا امتحان ہو
اور ہر بار ناکام ہو جائے ۔۔۔۔
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے