Baizaiqa Nazar : پھیکی اور بے ذائقہ نظر

Woman Face behind Glass

خوبصورتی کا تصور قائم نہیں ہوپا رہا
بد صورتی بے معنی ہوگئی ہے
چاروں طرف کچھ خوبصورت نظر نہیں آتا
چاروں طرف کچھ بھی بدصورت نہیں ہے
ایسی پھیکی اور بے ذائقہ نظر تو پہلے کبھی نہ تھی
جیسے بھوک ہی مٹ گئی ہو
خوشی کی
احساس ہی نہ رہا ہو بے دلی کا
دل کا خالی پن بھی
بوجھل پن سے لبریز ہے
اس گلاس کی طرح
جسے کسی نے منہ بھی نہ لگایا ہو
اور وہ گر کے زمیں پہ بہہ گیا ہو
اور ایک چلو بھر یا
بساط بھر کیچڑ میں تبدیل ہوکر
زمیں پہ پڑا رو رہا ہو یا منہ چڑا رہا ہو
اور پیاس چٹخ چٹخ کے
اپنے آپ ہی بجھ گئی ہو
اور سامنے دریا مچل مچل کے بہتا ہو
کہ ایک گھونٹ ہی بھرلو
اور نظر ویرانی کی وحشت سے بھری ہو
اور ہاتھ ہاتھ پہ دھرے کوئی سوچتا ہو
کیا کرے اب ! ؟
اور سوالیہ نشان بھی مٹ گئے ہوں
اور بے کیف لمحوں کی صدیاں
……نہ جانے کتنی ابھی باقی ہوں

ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You May Also Like
Read More

آبله پائ

بےکراں مسافتوں کیآبله پائمرهم گل سے کیامٹا چاهےانگ انگ میں پهیلی هےآرزو کی تھکنلهو نکال کے سارا بدل…
Read More