Jadeed Scienci Nazm
کبھی کبھی خیال کی ٹائیم مشین میں
پیچھے سفر کرتی ہوں ۔۔۔
لگتا ہے ابتدائے نسل سے پہلے
یعنی ہومو سیپین سے پہلے
میں ہومو ایرکٹس یا کوئی اور پرانی سپیشیز
یا کوئی نیئنڈرتھل ہوں
جنگلوں جھاڑیوں درختوں کے بیچ آزادانہ
دن بھر گھومتی پھرتی
نٹس ، پھل اور بیریاں کھاتی ۔۔۔
میٹھے چشموں کا پانی پیتی
رات کو کسی کھوھ میں یا درخت کے نیچے
یا گھنی شاخوں کے اوپر سو جاتی ہوں بے فکری سے
نہ بات کرتی ہوں
نہ سنتی ہوں ۔۔۔
اسی کارن
خوش رہتی ہوں ۔۔۔
پھر مری ٹائیم مشین
مجھے آگے لے جاتی ہے
میں ایلون مسلک
جو اے آئی کی روبوٹک بیوی کو سروگیٹ مدر بنا کر
ننھا ایلون مسک چاہتا ہے
جس کی بایو لوجیکل ماں اس کی پرانی محبوبہ ہے
سب کو زمین پہ
ٹاٹا بائی بائی کہہ کے۔۔۔
کسی اور ہی سیارے میں رہائش پز یر ہوں
عجیب سا لباس
عجیب و غریب مگر جدید سا گیٹ اپ
سر پہ سٹیلائیٹ انٹینی کی وگ لگائے
چاروں طرف سے محظوظ ہو رہی ہوں
پر سکون زندگی گزار رہی ہوں
سیارہ زہرہ بھی میرا گھر ہو سکتا ہے
کہ میں زمینی دور سے حسن پرست ہوں
اور زہرہ میں زہرہ جمال بنی بیٹھی ہوں
اور عطارد قریب ہی ہے
تو
ذہانت سے پنگ پانگ بھی کھیل رہی ہوں
پھر اپنی دور بینی نظر سے
نیچے جھانکتی ہوں
زمین کو
چچ ۔۔چچ ۔۔۔
ابھی تک لڑ رہے ہیں یہ
بے مقصد بے وجہہ لڑائی ۔۔۔
یہ زمینی باشندے ۔۔۔
کبھی زمین کو دائیں دیکھتی ہوں
کبھی فلک کو بائیں
اور ۔۔
سوچتی ہوں
کیا یہ بھوک اور جنگ ختم ہوگی ؟
یا
زمین وہی دکھی رہے گی
کب سمجھیں گی یہ میرے سارے
زمینی اجداد کی نسلیں ۔۔۔
اور ادھر
ایلون مسک کا بیٹا بھی ابارٹ ہوگیا ہے
کہ سارا ڈیٹا فوڈ اڑ گیا تھا
رونا تو ماں کو تھا
سو بایو لوجیکل ماں بیٹھی رو رہی ہے
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے