Generation X – جنریشن ایکس

Three women together in happy mood

طاق اور دیا بھی
لالٹین اور شمع بھی
چاند بھی ستارے بھی
روشنیوں کا شہر بسا ہوا بھی
اور اب لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی
دیکھا ہے اس چشم حیراں نے
سرائے عالم کے رنگوں کا قافلہ
ہر دور ہر رنگ میں جدا جدا
صدیوں کا سفر طے کرتے
……….لمحوں کا معاملہ
پچھلی صدی سے
اس صدی کا قصہ جڑا ہوا
یوں کہ جیسے ہو صدیوں کا فاصلہ
کہ میں اس نسل سے ہوں
بیسویں اور اکیسویں صدی کی
جو انقلاب زمانہ کی چشم دید ہے
اور جنریشن ایکس کہلاتی ہے

ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You May Also Like
Read More

آبله پائ

بےکراں مسافتوں کیآبله پائمرهم گل سے کیامٹا چاهےانگ انگ میں پهیلی هےآرزو کی تھکنلهو نکال کے سارا بدل…
Read More
Glass pices
Read More

زوال

حسن اک زوال میں تھابکھرے ماہ و سال میں تھا وقت کی بےدرد چالوں پہآئینہ بھی سوال میں…
Read More