Shab mehtab – شب مہتاب چاندنی کا جادو چلا ہوا

چھت کے شہتیر میں چڑیا کا گھونسلہ
نیم کے پیڑ پہ کریلا چڑھا ہوا
اینٹوں کے فرش پر گملہ رکھا ہوا
مٹی کی سوندھی سی مہک
چاندی کی مٹکی میں گلاب عرق
شیشے پہ کروشیے کا غلاف
پانی کا نقشین کٹورہ ڈھکا ہوا
موتئے کی مہک سے مخمور دریچہ
چق سے کوئی خوش رو لگا ہوا
ادھر سے اک ترچھی نظر کا گزر
بانکپن کو جھانکتا چندا چھپا ہوا
سادگی و پر کاری سے مرصع و مخمور
شب مہتاب چاندنی کا جادو چلا ہوا

ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You May Also Like
Read More

آبله پائ

بےکراں مسافتوں کیآبله پائمرهم گل سے کیامٹا چاهےانگ انگ میں پهیلی هےآرزو کی تھکنلهو نکال کے سارا بدل…
Read More