Shehrag Say Qareeb – شاہ رگ سے قریب

Close Up Photograph of Person Praying in Front Lined Candles

اس کائنات کے الجھے
مگر ترتیب کے ساتھ مربوط
جال کے بیچ
یا اس سے الگ
نظر کے سامنے یا ماورائے نظر
خیال کی تصدیق
یا فسوں کی جھٹک ۔۔۔۔
کچھ ہے
جو مری بے بسی پہ مسکراتا ہے
تلخی پہ مسکراتا ہے
خوش روی پہ مسکراتا ہے
محبت پہ مسکراتا ہے
اور محبت سے مجھ کو
مری شاہ رگ سے قریب ہونے کا
پختہ یقیں دلاتا ہے ۔۔۔

ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You May Also Like
Read More

آبله پائ

بےکراں مسافتوں کیآبله پائمرهم گل سے کیامٹا چاهےانگ انگ میں پهیلی هےآرزو کی تھکنلهو نکال کے سارا بدل…
Read More