Aina Ki Dastan
آئینہ دیکھا تو ۔۔۔۔
اپنا آپ نہ پہچانا گیا
نہ خدو خال مرے تھے
نہ روپ مرا نہ رنگ مرا
اک اجنبی عکس
یوں جھانک رہا تھا
نہ آنکھوں میں شناسائی
نہ چہرے پہ پذیرائی
نہ ہونٹوں پہ گل آرائی ۔۔۔
ایک بوسیدہ سی
لرزیدہ کہن سالہ
منجمد سی خزاں آرائی
مرجھایا ہوا دل تھا
لے دے کہ یہی اک حاصل تھا
زندگی جوں صدیوں کا سفر تھی
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے