Raaz – راز

Photo of a Woman Emerging from the Water in a Swimming Pool

جب پہلی بار
بہت زیادہ دکھ کے گہرےکنویں سے میرا نکلنا ہوا
تو میں نے دیکھا
میں اپنے پورے قد سے بھی کہیں دراز تر
زمین و آسماں کی وسعت میں
گہرے کنویں سے
روشنی کے حصار میں اجالا سی
اندھیرے سے ابھرتے ہوئے
ہنس کر دنیا دیکھ رہی ہوں
کہ جیسے کچھ بھی نہ ہوا ہو
پھر اس دن کے بعد
کچھ بھی کبھی بھی
مجھے رلا نہیں سکا ۔۔۔
اور ہنسی ۔۔۔۔
ہنسی بھی اک راز ہی ہے

ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپ رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You May Also Like
Read More

آبله پائ

بےکراں مسافتوں کیآبله پائمرهم گل سے کیامٹا چاهےانگ انگ میں پهیلی هےآرزو کی تھکنلهو نکال کے سارا بدل…
Read More