Kuza Gar
بھربھری مٹی ہوں ، کوزہ گر
تیرے چاک پہ کہاں چلوں گی ؟
دکھوں گی تجھے اک جہاں بناتے
اپنی شکل سےمحروم رہوں گی
تھک جائے کا تو چاک چلاتے چلاتے
ان گھڑی کی ان گھڑی رہوں گی
ذرہ ذرہ بکھری بکھری ہر سو
صحراؤں میں اڑتی پھروں گی
چھوڑ دے میرے حال پہ مجھ کو
میں مٹی ہوں مٹی ہی رہوں گی
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپ رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے